عراق کے موصل شہر میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے دہشت گردوں نے بربریت کی ساری
حدیں پار کرتے ہوئے 15 عراقی فوجیوں کے سر دھڑ سے الگ کر دئے اور اس کے
بعد وہ فوجیوں کی لاشوں کو لے کر شهربھر میں گھومے۔آرانیوز کے مطابق دہشت
گردوں نے فوجیوں کو قتل کرنے کے بعد شورش زدہ شہر کے اہم راستوں سے ان کاجنازہ بھی نکالا۔ننویہہ میڈیا سینٹر کے سربراہ رافت الجراري نے مقامی نیوز ویب سائٹ
آرانیوز کو بتایا کہ دہشت گردوں کی اس حرکت کو سینکڑوں لوگوں نے دیکھا۔